ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti In Rajouri: جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے عیاں،محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:28 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری نوکریوں میں ہو رہی دھاندلیوں پر بھی بات کرنے کا حق نہیں ہے۔ لوگوں کو اب گھروں میں بات کرنے اور اپنی آواز بلند کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو جموں وکشمیر کی صورتحال ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے عیاں،محبوبہ مفتی

راجوری: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی دورہ خطہ پیرپنچال کے دوسرے روز آج راجوری پہنچ گئی۔ اس دوران انہوں نے کئی وفود سے ملاقات کی۔ بعد میں محبوبہ مفتی نے ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا۔محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں جموں کشمیر کی عوام کی بےبسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں ہر نئے روز قانون کو نافذ کرکے تحربہ کرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی قوانین کو پہلے جموں و کشمیر میں لاگو کیا جاتا اور بعد میں اسے باقی ریاستوں میں لاگو کیا جاتا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار اور جموں کشمیر کے ایل جی منہوج سہنا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مل کر جموں کشمیر کی عوام کو ذہنی طور پر پریشان کر دیا ہے،کبھی انسداد تجاوزات مہم ، کبھی پراپرٹی ٹیکس، کبھی نوجوانوں کو نوکریوں کے نام پر دھوکہ۔

انٹی انکروچمنٹ ڈرائیو پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایک طرف مرکزی سرکار لوگوں کو پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت مکان دینے کی بات کر رہی ہے وہیں دوسری جانب سرکار یہاں لوگوں کو گھروں سے بےگھر کرنے میں مصروف ہے۔جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے شہری علاقوں میں امسال اپریل کے ماہ سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب لوگوں نےگھر تعمیر کیے،اس وقت سیمٹ، اینٹ و دیگر تعمیری سامان پر جی ایس ٹی بھر کر مکان تعمیر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار لوگوں کو روزگار دینے میں ناکام نظر آرہی ہے وہیں دوسری جانب لوگوں سے پیسے وصولنے میں مصروف ہے

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti Hits Bjp "ہم خود کیلئے اور دوسروں کیلئے آواز اٹھائیں گے"، محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے وقت بی جے پی نئے جموں و کشمیر بنانے کا وعدہ لوگوں کو دیا تھا لیکن بی جے پی ان میں پوری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دفعہ 370 کی منسوخی پر جشن منایا تھا وہی لوگ آج بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کو ہر لحاذ سے کمزور کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.