ETV Bharat / state

Rajouri Accident راجوری ٹیمپو حادثہ میں تین افراد ہلاک، اٹھارہ زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 1:44 PM IST

Updated : Nov 6, 2023, 3:02 PM IST

جموں کے راجوری کے ایک علاقہ میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم اٹھارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Rajouri accident
راجوری ٹیمپو حادثہ میں تین افراد ہلاک، اٹھارہ زخمی

راجوری: جموں کے ضلع راجوری کوٹرنکا روڈ پر کینچی موڑ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیمپو ٹریولر کوٹرنکا علاقے سے راجوری جا رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا جسکی وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار مقام حادثہ پر پہنچے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فی الفور اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے تین افراد کو مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس اور دیگر عملہ مقام حادثے پر بچاؤ کاری میں مصروف ہیں۔

جی ایم سی راجوری اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمود حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے اور ان کی جانب پوری توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فورا ہی علاج فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی

Last Updated : Nov 6, 2023, 3:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.