ETV Bharat / state

Man Murdered over Land Dispute: راجوری میں زمین تنازعہ پر قتل - راجوری اراضی تنازعہ قتل

راجوری ضلع میں اراضی پر دو کنبوں کے درمیاں ہوئے تنازعہ میں دو افراد پر دوسرے فریق نے حملہ کرکے انہیں لہولہان کر دیا۔ جس میں سے ایک زخمی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

راجوری میں زمین تنازعہ پر قتل
راجوری میں زمین تنازعہ پر قتل
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 1:21 PM IST

راجوری (جموں و کشمیر) : سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کی ایک پنچایت کھبلاں میں اراضی تنازعہ پر فریقین کے درمیان کہا سنی ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کافی عرصہ سے کھبلان علاقے میں دو کنبوں کے مابین اراضی پر تنازعہ جاری تھا جس کے باعث کنبوں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی اور اس میں شفیق حسین ولد حسن محمد کی موت واقع ہو گئی۔

راجوری پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اراضی تنازعہ کے دوران ہوئے تصادم میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں شفیق حسین نامی شخص کی دوران علاج موت واقع ہو گئی جب کہ زخمی ہو دوسرا شخص زیر علاج ہے۔ راجوری پولیس نے اس ضمن میں معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 82/2023درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال راجوری پہنچایا جہاں طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

پولیس نے اس حوالہ سے کارروائی شروع کر دی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اراضی و عائلی معاملات میں قتل کے بڑھتے واقعات پر عوام و خواص میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دو روز قبل جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں اسے طرح کے ایک - اراضی - تنازعہ میں ایک فریق نے دوسرے فریق پر چاقو سے حملہ کیا جس میں بھائی بہن شدید زخمی ہو گئے جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: Siblings stabbed over Property Dispute زمین تنازعہ پر بھائی بہن پر چاقو سے حملہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.