جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دنوں کے درمینان شدید بارش سے راجوری ضلع کے تھانا منڈی میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ دو دنوں کی موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے 30 سے زائد کچے مکانات اور کچھ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح ہو کہ دو دن قبل راجوری پولیس کی جانب سے ایک انتباہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شدید بارش کے پیشِ نظر بیشتر آبی ذخائر کے پاس سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی آبی ذخائر کے قریب نہ جائیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگ ضلع راجوری میں پولیس کے افسران اور ہیلپ لائن نمبروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ انتباہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد جاری کیا گیا تھا جس میں محکمہ نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشین گوئی کی تھی۔