ETV Bharat / state

کراس بارڈر فائرنگ میں فوجی افسر ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کراس بارڈر فائرنگ میں جے سی او (جونیئر کمیشنڈ افسر) کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

JCO killed in cross-border firing in J&K's Rajouri
کراس بارڈر فائرنگ میں فوجی افسر ہلاک
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 10:28 PM IST

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام چھ بجے ضلع راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے جے سی او کی شناخت سُکھ دیو کے طور پر ہوئی ہے۔

جذام میں مبتلا معمر خاتون مدد کی منتظر

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ایل او سی پر بھارتی چوکیوں کے علاوہ عام شہری والے علاقوں جن میں بابا کھوری، کدالی، سری، مکری شامل ہیں، کو بھی نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فائرنگ میں جے سی او سُکھ دیو زخمی ہوئے تھے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج موثر انداز میں جوابی کارروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.