ETV Bharat / state

راجوری میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران آئی ای ڈی برآمد

سکیورٹی فورسز نے راجوری کے ٹوپا ہل جنگلی علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد ایک آئی ای ڈی کا برآمد کیا ہے،بعد میں بم ڈسپوزل ٹیم کی کڑی مشقت کے بعد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔ IED defused in Rajouri

ied-recovered-during-anti-militancy-operation-in-rajouri
راجوری میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران آئی ای ڈی برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 9:09 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جنگلی علاقے میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی برآمد کرکے بعد ازاں اس کو ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے راجوری کے ٹوپا ہل جنگلی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا اور فوری طورپر بم ڈسپوزل ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔ان کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم کی کڑی مشقت کے بعد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 107کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

واضح رہے کہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں منگل کے روز ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔سکیورٹی فورسز کے اہلکار رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ جنگلی علاقوں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے جنگلی علاقوں میں موجود عسکریت پسندوں کو مار گرانے کی خاطر سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی ، پولیس ، ایس او جی اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ طورپر کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ان کے مطابق پیر کے روز بھی راجوری اور پونچھ اضلاع میں 15مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن لانچ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا مقصد سرگرم عسکریت پسندوں کو امکانی تخریبی سرگرمیاں انجام دینے سے قبل ہی کیفر کردار تک پہنچانا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.