ETV Bharat / state

Army on LOC Situation: پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، فوج - راجوری فیسٹول تازہ خبر

فوج کی سولہ ویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ Lieutenant General Manjinder Singh on LOC Situation

govt-change-in-pakistan-wont-impact-loc-situation-says-army-commander
پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، فوج
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 5:15 PM IST

جموں: فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ ان باتوں کا اظہار فوج کی سولہ ویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل مجندر سنگھ نے بدھ کے روز راجوری میں ’راجوری فیسٹول‘ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ Lieutenant General Manjinder Singh on LOC Situation

پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، فوج

لیفٹیننٹ جنرل مجندر سنگھ نے کہا کہ ’پاکستان کی اندرونی صورتحال اور لائن آف کنٹرول دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ لائن آف کنٹرول کی حفاظت فوج کی ذمہ داری ہے اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔' انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کے حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘۔ موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ برف پگھلنے کے ساتھ جنگجو دراندازی کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاکہ یہاں امن کے ماحول کو در و برہم کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اُس پار لانچنگ پیڈس پر جنگجوؤں کی تعداد میں گذشتہ دو برسوں کے مقابلے میں تھوڑا فرق واقع ہوا ہے،تاہم یہ تعداد باعث تشویش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں میں ڈورن سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر فوجی کمانڈر نے کہا کہ ان ڈورنز کو زیادہ تر اسلحہ اور منشیات ڈالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز کی زیادہ سرگرمیاں بین الاقوامی سر حد پر دیکھی جاتی ہیں جہاں بی ایس ایف کے اہلکار ان سرگرمیوں کے خلاف بخوبی نمٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں میں ایل او سی پر ڈورن کی کوئی بڑی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔

جموں اور راجوری میں گرینیڈ واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ کچھ گمراہ نوجوانوں کو ایسے واقعات انجام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج مقامی لوگوں کے تعاون سے اس بدعت کا قلع قمع کرکے گمراہ نوجوانوں کو واپس امن کی شاہراہ پر لا سکتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل مجندر سنگھ کا کہنا تھا کہ فوج راجوری فیسٹول کو قومی کلینڈر پر لانے کی کوشش کرے گا تاکہ ملک بھر کے لوگ اس فیسٹول میں حصہ لے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.