ETV Bharat / state

Lt Gen Manjinder Singh visits LOC جی او سی لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 6:15 PM IST

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ وائٹ نائٹس کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے منگل کے روز سندربنی راجوری اور اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا۔ فوج کے سینیئر آفیسران نے جی او سی کو آپریشنل تیاریوں، سکیورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔Lt Gen Manjinder Singh visits LOC

Etv Bharat
Etv Bharat

راجوری: وائٹ نائٹس کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی اوسی) لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے منگل کے روز سندر بنی راجوری اور اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات فوجی آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔اس موقع پر فوجی کمانڈر نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔Lt Gen Manjinder Singh visits LOC

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ وائٹ نائٹس کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے منگل کے روز سندر بنی راجوری اور اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا۔فوج کے سینیئر آفیسران نے جی او سی کو آپریشنل تیاریوں، سکیورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔White Knight Corps GOC Visits Akhnoor LOC

وائٹس نائٹس کارپس کے کمانڈر نے اگلے علاقوں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس دوران وہاں تعینات فیلڈ فارمیشن کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔Operational Preparedness In LOC

انہوں نے کہا کہ ’ دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔'

اُن کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی متعددکوششوں کو ناکام بنایا گیا جس دوران کئی دراندازوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: Review Meeting on Security Situation in JK جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پر دہلی میں اہم میٹنگ

واضح رہے کہ آج مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر ایک اہم میٹنگ بلائی تھی۔میٹنگ میں میں یونین ٹریٹری کی تازہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کی صدارت اجے کمار بھلا نے کی جس میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا، جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی راشمی رنجن سوین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔Review Meeting on Security Situation in JK

( یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.