تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تقریباً ڈیڑھ بجے ایک دکان میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے کئی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے دکانوں میں رکھا ہوا لاکھوں کا سامان خاکستر ہوگیا۔
اس واقعہ کے بعد لوگ صبح میں سڑکوں پر اتر آئے اور احتجاج کرنا شروع کردیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ دکان مالکان کو اس کا معاوضہ دیا جائے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کئی دکانوں میں آگ لگی تھی اور انہیں معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وہ فائلیں آج بھی ضلع انتظامیہ کی آفس میں دھول پھانک رہی ہیں۔