راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل منجاکوٹ میں پولیس تھانے کے قریب دیررات ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب دکان میں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ مقامی پولیس نے فائر بریگیڈ عملہ کو فورا اس حادثے کی اطلاع دی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقعے پر پہنچیں تاہم جب تک دکان جل کر خاکستر ہوچکی تھی، جب کہ فائر بریگیڈ عملہ آس پاس کی دکانوں کو آگ کی زد میں آنے سے بچانے میں کامیاب رہا۔ Fire Incedent at Manjakote
وہیں دکان مالک محمد خلیل نے بتایا کہ ان کی دکان میں آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دکان میں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی۔ Fire Incedent at Manjakote
یہ بھی پڑھیں : Private School Runs in Panchayat Ghar سرکاری املاک پر کھلے عام قبضہ، انتظامیہ خاموش تماشائی