جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ کلال علاقے میں ہفتہ کی دوپہر لائن آف کنٹرول پر ایک دھماکہ کی اطلاع ہے۔
حکام نے بتایا کہ نوشہرہ کے کلال علاقے میں لائن آف کنٹرول پر دھماکہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس پُراسرار دھماکہ میں دو فوجی اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے۔
نوشہرہ کے لام سیکٹر کے قریب معمول کی گشت کے دوران یہ دھماکہ ہوا، جس میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی شدید زخمی طور پر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔