ETV Bharat / state

راجوری تصادم میں فوجی کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک، آپریشن جاری - کشمیر انکاؤنٹر

سرحدی ضلع راجوری کے باجی، کالاکوٹ علاقے میں حفاظتی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق انکاؤنٹر میں چار سیکورٹی اہلکار، جن میں ایک فوجی کیپٹن بھی شامل ہے، ہلاک ہو گئے۔ فوج نے گرچہ ’’جوانوں کی شہادت‘‘ کے حوالہ سے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر تصدیق کی ہے تاہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 11:14 AM IST

Updated : Nov 23, 2023, 9:19 AM IST

راجوری میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر

راجوری (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ میں واقع باجی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں دو فوجی کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج نے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر راجوری انکاؤنٹر کے دوران فوج کو جانی نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک فوجی اہلکاروں کی شناخت کیپٹن ایم وی پرانجل (63 آر آر)، کیپٹن شبھم، حوالدار ماجد اور میجر مہرا کے طور پر کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگلی علاقے میں محصور عسکریت پسندوں کو مار گرانے کی خاطر فضائیہ کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

راجوری تصادم میں فوجی کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک، آپریشن جاری

قبل ازیں حفاظتی اہلکاروں کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ یہ محاصرہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی گئی اور اس دوران چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی ان پر گولیاں برسائیں، اس طرح یہ محاصرہ انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں، تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک اس معاملے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل 17نومبر کو سرحدی ضلع راجوری کے بدھال علاقے کو حفاظتی اہلکاروں نے اُس وقت گھیرے میں لے لیا جب علاقے میں انہیں مشکوک نقل و حمل کی اطلاع موصول ہوئی۔ حفاظتی اہلکاروں نے بدھال علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران عسکریت پسند نے حفاظتی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔

مزید پڑھیں: Rajouri Encounter تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری، اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

قابل ذکر ہے کہ رواں برس صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ علاقوں میں عسکری سرگرمیوں میں اضافہ درج ہوا ہے۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس سمیت فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق سیکورٹی ایجنسیز ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی پر گامزن ہے۔

Last Updated : Nov 23, 2023, 9:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.