ETV Bharat / state

Rajouri Road Accident راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت - راجوری سڑک حادثہ

ضلع راجوری میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، یہ حادثہ ضلع کے منجاکوٹ گھمبیر مغلاں علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر سڑک کی تعمیر کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔ Driver died in Rajouri road accident

راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت
راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت
author img

By

Published : Jun 13, 2023, 4:41 PM IST

Updated : Jun 13, 2023, 4:58 PM IST

راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت

راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے منجاکوٹ گھمبیر مغلاں علاقے میں سڑک کی تعمیر کے دوران ایک ڈمپر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ گاڑی بلیک ٹاپ لیکر اس سڑک پر پہنچی اور بلیک ٹاپ خالی کرنےکے بعد ٹرننگ کے دوران گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔ یہ گاڑی 100 مٹر سے بھی زیادہ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے منجاکوٹ کے نزدیکی ہسپتال میں منتعقل کیا گیا۔ جس کے بعد اس کو فوری مزید طبعی امداد فراہم کے لیے میڈیکل کالج راجوری میں منتعقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Srinagar سرینگر میں سڑک حادثہ، ایک شہری ہلاک

ڈرائیور کی پہچان سنیل شرما سکنہ سرہانو راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ جس گاڑی کو حادثہ پیش آیا اس کا نمبر Jk11c 9524 بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کا راجوری ہسپتال میں پورسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76 ہزار 942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12 ہزار429 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jun 13, 2023, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.