ETV Bharat / state

Muslims Protest in Rajouri 'مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج جاری رہے گا' - مسجد کی اراضی کو لیکر شروع ہوئے تناؤ

راجوری میں احتجاج کرتے ہوئے مسلم برادری نے کہا کہ 'دہائیوں سے یہاں مسجد قائم ہے اور سنہ 2014 میں خستہ ہونے کے بعد 2019 میں اس کی از سر نو تعمیر شروع کی گئی، تاہم نا معلوم شر پسند خواہ مخواہ اسے متنازع اراضی قرار دینے کے درپے ہیں۔' Dispute over Construction of Masjid Muslims Protest in Rajouri

سرحدی ضلع راجوری میں مسلم تنظیموں کی جانب سے احتجاج ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 7:08 PM IST

راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں شہر کے بیچوں بیچ واقع ایک مسجد کی اراضی کو لیکر شروع ہوئے تناؤ کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے امتناعی احکامات نافذ کر دئے تھے۔ ہجوم جمع ہونے اور مکمنہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے سختی سے دفعہ 144نافذ کیا تھا۔ جمعہ کو امتناعی احکامات کے بعد ہفتہ کے روز مسلم تنظیموں کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Rajouri Muslims Protest Against District Admin

سرحدی ضلع راجوری میں مسلم تنظیموں کی جانب سے احتجاج ریلی کا انعقاد

احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی لیڈران سمیت مقامی علماء کرام نے بھی احتجاج میں شمولیت اختیار کی اور پُر امن احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر راجوری سے ملاقات کی اور انہیں اراضی کے کاغذات بھی پیش کیے۔ Sec 144 Imposed to Prevent Protests in Rajouri

احتجاج کر رہے لوگوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں دہائیوں سے مسجد قائم تھی اور سنہ 2014میں خستہ ہونے کے بعد سنہ 2019میں اس کی از سر نو تعمیر شروع کی گئی۔‘‘ احتجاجیوں کے مطابق ’’مسجد کی جدید تعمیر کے وقت مقامی ہندو برادری نے بھی روایتی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کر رہے افراد کے لیے پانی وغیرہ کا انتظام کیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’حیران کن طور پر غیر مقامی باشندوں، جنہیں یہاں کا مذہبی ماحول خراب کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا، نے دوران شب بورڈ چسپاں کرکے اسے متنازعہ قرار دینے کی مذموم سازش کی، اور یہاں کے ہندو مسلم بھائی چارہ کو بھی زک پہنچانے کی کوشش کی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ صدیوں سے یہاں مسجد آباد ہے اور مقامی ہندو برادری بھی اس پر متفق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Life Returns to Normal in Rajouri راجوری قصبے میں معمولات زندگی بحال

احتجاج کر ہے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے ’’مذہب کے نام پر فساد برپا کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی‘‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے ’’امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے افراد کے خلاف کیس درج‘‘ کرنے کی بھی مانگ کی۔ احتجاجیوں کے مطابق اگر مسلم برادری کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہ ملی تو وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: Section 144 imposed in Rajouri زمینی تنازعہ کے سبب راجوری میں کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.