ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: راجوری میں سخت پابندیاں عائد - جموں کے ضلع راجوری

انتظامیہ نے تھانہ منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ منڈی میں خارجی اور داخلی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا ہے۔

لاک ڈاؤن: راجوری میں سخت پابندیاں عائد
لاک ڈاؤن: راجوری میں سخت پابندیاں عائد
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 11:16 AM IST

مرکزی زیر انتظام جموں کے ضلع راجوری کی تحصیل تھانہ منڈی کے قرنطینہ میں دو افراد کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔

وہیں انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے تھانہ منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کے ساتھ تھانہ منڈی میں خارجی اور داخلی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا ہے۔

لاک ڈاؤن: راجوری میں سخت پابندیاں عائد

گاڑیوں کے ساتھ عام لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

وہیں ایس ڈی پی او سجاد خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'تھا نہ منڈی میں چند روز سے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، جس کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر آج تھا نہ منڈی کو مکمل بند کر دیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ مزید جو حکمنامہ جاری ہو گا اس پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.