جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرحدی علاقہ منجاکوٹ سیکٹر میں آر پار گولہ باری ہوئی۔ جس دوران چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مارٹر شیلنگ بھی کی گئی۔ تاہم جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وہیں ایک مقامی شخص محمد اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'رمضان میں ہونے والی گولہ باری سے لوگ نماز کے لئے نہیں جاسکتے۔انہوں نے دونوں ممالک سے امن کی اپیل کی۔
مقامی لوگوں نے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کی ہیں کہ فائرنگ کو بند کیا جائے تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہو۔