راجوری: سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویزن نوشہرہ کے وارڑ نمبر 2 میں 22 سالہ غیر ریاستی مزدور کی لاش دیکھی گئی۔پولیس کے مطابق وشال کمار ولد بلستار ماتو ساکن سیون بہار کا رہنے والا تھا جس کا مبینہ طورپر قتل کیا گیا ہے۔
مہلوک کے والد کے مطابق ان کا بیٹا دو روز قبل ہی بہار سے واپس آیا تھا اور گزشتہ روز کام سے واپس شام سات بجے گھر پہنچ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا بھر تھوڑی دیر بعد گھر سے باہر چلا گیا اور رات بھر گھر واپس نہیں آیا۔Non Local Labour Dead In Rajouri
متوفی کے والد نے کہا کہ صبح واڑد نمر 2 میں پولیس کو ایک لاش برآمد ہوئی اور جب ہم جائے وقوعہ پرپہنچے تو وہاں پر اپنے بیٹے کی لاش دیکھی ہے۔Dead Body Found In Rajouri
پولیس تھانہ نوشہرہ کی ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کیے۔پولیس کے مطابق دیر رات اس شخص کا قتل کیا گیا اور قتل میں استعمال ہونے والے کچھ ہتھیار بھی جائے وقوعہ سے ضبط کیے گئے ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: Dead Body Found in Srinagar سرینگر میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد