ETV Bharat / state

راجوری: ڈرون بیچنے، خریدنے اور بنانے پر پابندی

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 7:01 PM IST

ضلع مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ڈرون اور ہوا میں اڑائے جانے والے کھلونے ہیں وہ انہیں پولیس کے حوالے کر دیں۔

Ban on Drone
ڈرون پر پابندی

ضلع مجسٹریٹ راجوری نے ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانے والے دوسرے کھلونوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا کہ قوم دشمن عناصر یونین ٹریٹری کے بعض علاقوں میں ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانی والی چیزوں کا استعمال کر کے لوگوں کو مالی و جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Ban on Drone
ڈرون پر پابندی

موصوف ضلع مجسٹریٹ کا یہ حکم نامہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب جموں شہر کے فوجی علاقوں میں گذشتہ چار روز سے ڈرونز کو مسلسل گردش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دس پندرہ برسوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ سماجی و ثقافتی محفلوں میں ویڈیو اور فوٹو کھینچنے کے لیے چھوٹے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور نوجوان طبقہ خاص طور پر ڈرون جیسے کھلونوں کا استعمال کرنے کا شوقین ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

Jammu Airport Blasts: جموں ایئرپورٹ پر دھماکہ، دو جوان زخمی

اس حکم نامے کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فوجی تنصیبات اور آبادی والے علاقوں میں فضائی اسپیس کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ڈرون اور فضا میں اڑائے جانے والے کھلونوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

ضلع مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ڈرون اور ہوا میں اڑائے جانے والے کھلونے ہیں وہ انہیں پولیس کے حوالے کر دیں۔ ایس ایس پی راجوری سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکم نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.