ETV Bharat / state

Rajouri Killing Incident ملیٹینسی کے خلاف متحد ہوکر سب کو اکھٹا ہونے کی ضرورت، رویندر ینا - جموں و کشمیر میں ملیٹینسی

بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ" جموں وکشمیر میں امن کو دھچکا پہنچانے کی خاطر سازشیں رچائی جارہی ہیں لہذا ہمیں پولیس اور آرمی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی خاطر کھل کر اُن کی مدد کرنی چاہیے۔"Unite Against Militancy In JK

رویندر ینا
رویندر ینا
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 7:46 PM IST

Updated : Jan 3, 2023, 8:06 PM IST

ملیٹینسی کے خلاف متحد ہو کر سب کو اکھڑا ہونے کی ضرورت، رویندر ینا

جموں : بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے منگل کے روز کہا کہ راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ملیٹینٹوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو بہت جلد ہلاک کیا جائے گا۔

ان کے مطابق ملیٹینسی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر متحد ہو کر لڑائی لڑنی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔Ravinder Raina on rajouri incident

انہوں نے کہا کہ" راجوری میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملیٹینٹوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور سود سمیت ہم اس کا بدلہ لیں گے"۔

اُن کے مطابق ہلاکتوں کے خلاف جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں لوگوں نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کیے ۔رویندر رینا کے مطابق کیا ہندو ، کیا مسلم کیا سکھ، کیا جموں کیا کشمیر ہم سب کو مل کر ملیٹینسی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر متحدہ ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: NIA Team Reaches Rajouri این آئی اے ٹیم راجوری پہنچی

انہوں نے کہا کہ گولی مذہب نہیں دیکھتی لہذا ہم سب کو مل کر عسکریت پسندی کے خلاف اکھڑ کھڑا ہونا چاہیے۔موصوف صدر نے بتایا کہ قاتلوں کو سیکورٹی فورسز کے اہلکار بہت جلد ہلاک کرے گے۔

رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن کو دھچکا پہنچانے کی خاطر سازشیں رچائی جارہی ہیں لہذا ہمیں پولیس اور آرمی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی خاطر کھل کر اُن کی مدد کرنی چاہیے۔Unite Against Militancy In JK

یہ بھی پڑھیں: Rajouri Firing Incident راجوری میں ہلاک افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

واضح رہے کہ ضلع راجوری میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین رہائشی مکانات میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں پیر کے روز اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا تھا۔ یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں دو کمسن بچے ہلاک جبکہ ئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں و کشمیر کے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس واقعہ پر پُٖرزور الفاظ میں مذمت کی۔ ایل جی آفس کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو دس دس لاکھ روپے اور ایک سرکاری نوکری اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Rajouri Killing Incident

Last Updated : Jan 3, 2023, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.