جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقہ میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجےمیں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK11D 9303 ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر سے شاہدرہ شریف درگاہ کی طرف جارہی تھی۔ تاہم زیارت سے 15 کلومیٹر کی دوری پر ہی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔
حادثے کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچاؤ کارروائی شروع کر دی۔
زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر مرہم پٹی کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔
وہیں، میڈیکل آفیسر تھنہ منڈی ڈاکٹر نثار حسین نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد ایمبولینس کو بھی موقع پر بھیجا گیا اور ہسپتال کے عملہ کو زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ تمام زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے کے بعد زخمبوں کو ضلع شفاخانہ راجوری منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی: شدید بارش سے مکان منہدم
میڈیکل آفیسر کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے تاہم بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔