ETV Bharat / state

بارہ سالہ عماز نے ٹچ اسکرین پین تیار کیا - عماز نے ٹچ اسکرین پین تیار کیا

کورونا لاک ڈاؤن میں عماز نے گھر بیٹھے موبائل میں استعمال ہونے والا قلم (پین) تیار کیا جس سے آپ کوئی بھی ٹچ فون آسانی کے ساتھ چلا سکتے ہیں۔ یہ پین صرف ٹچ موبائل فونز کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے جس سے آپ موبائل فون کی ساری ایپلیکیشن کو آسانی سے چلا سکتے ہیں۔

بارہ سالہ آماذ نے ٹچ اسکرین پن تیار کیا
بارہ سالہ آماذ نے ٹچ اسکرین پن تیار کیا
author img

By

Published : May 30, 2021, 2:02 PM IST

Updated : May 30, 2021, 2:59 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی کی پنچایت بھروٹ سے تعلق رکھنے والے عماز عباس صدیقی نے اپنی صلاحیت دکھاتے ہوئے موبائل میں استعمال ہونے والا قلم (پین) تیار کیا ہے۔

چھ سال کی عمر میں عماز نے باکسنگ چمپیئن شپ میں قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ تین سال لگاتار اس بچے نے قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد متعدد ایوارڈ حاصل کیے۔

کورونا لاک ڈاؤن میں عماز نے گھر بیٹھے موبائل میں استعمال ہونے والا قلم (پین) تیار کیا جس سے آپ کوئی بھی ٹچ فون آسانی کے ساتھ چلا سکتے ہیں۔ یہ پین صرف ٹچ موبائل فونز کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے جس سے آپ موبائل فون کی ساری ایپلیکیشن کو آسانی سے چلا سکتے ہیں۔

بارہ سالہ عماز نے ٹچ اسکرین پین تیار کیا

عماز نے مرکزی و ریاستی سرکار سے اپیل کی ہے کہ ہنرمند بچوں کے لئے سہولیات میسر کی جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔

عماز کے والد عباس صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے بچے پر فخر محسوس کرتے ہیں، جو اس عمر میں ایسے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ان کے پسند کے کام کرنے دینا چاہئے اور ان پر بندشیں عائد نہ کی جائے تاکہ وہ کھلے ذہن سے اپنی پسند کے کام کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کئی ایسے بچے ہیں جن میں صلاحیتیں ہیں لیکن انہیں صحیح پلیٹ فارم نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اس سلسلہ میں توجہ دینے کی اپیل کی۔

Last Updated : May 30, 2021, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.