نقشہ کو تیار کرنے میں چار دن کا وقت لگا ہے، اس کام کی تعریف ہر شخص کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
ناگور کے ضلع ہیڈکوارٹر کے لوہار پورہ علاقے کے رہنے والے صدام حسین نے بتایا کہ جب لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کے دماغ میں ایک خیال آیا کہ کیوں نہ لاک ڈاؤن کا صحیح استعمال کرتے ہوئے کچھ الگ کام کیا جائے اس لیے میرے دماغ میں درگاہ کا نقشہ بنانے کا خیال آیا اور میں نے یہ نقشہ تیار کر دیا۔ اس کے لیے میرے ساتھ دوستوں نے بھی میرا تعاون کیا ہے۔
صدام نے بتایا کہ ماچس کی تیلیوں سے درگاہ کا نقشہ بنانے میں پانچ سو روپے کا خرچ آیا ہے اور دو سو کے قریب ماچس کی تیلیاں لگی ہیں، جب سے ماچس کی تیلیوں کا یہ نقشہ بن کر تیار ہوا ہے، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔