ETV Bharat / state

اجمیر: 'دی گرینڈ ڈاٹر پروجیکٹ' کتاب کا اجراء - اردو نیوز اجمیر

دنیا بھر میں خواتین کی عزت کو برقرار رکھنے اور معاشرے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے سید شاہین چشتی نے اجمیر سے عالمی سطح پر ایک مہم کا آغاز کیا۔ چشتی نے خواتین پر ایک کتاب 'دی گرینڈ ڈاٹر پروجیکٹ 'The Granddaughter Project لکھی ہے۔ اس کتاب کا جلسہ اجراء درگاہ کے محفل خانہ میں کیا گیا اور کتاب جاری کی گئی۔

writer syed shaheen chishti's book the granddaughter project launch in ajmer dargah
'دی گرینڈ ڈاٹر پروجیکٹ' کتاب کا اجراء
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 10:11 PM IST

کتاب میں خواتین کے وقار اور حقوق کی وضاحت کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں شاہین چشتی نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی اجمیر درگاہ میں حاضری پیش کر کے کامیابی کی دعا کی اور درگاہ کے محفل خانہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔

دیکھیں ویڈیو

پروگرام میں درگاہ شریف کے خادمین اور زائرین نے شرکت کی۔ سفیانہ محفل کا انعقاد محفل خانہ میں کتاب کی ریلیز کے موقع پر کیا گیا تھا اور شاہین چشتی نے خواتین کو معاشرتی اور مذہبی اہمیت کے حامل ان کے حقوق کی وضاحت کی۔

شاہین چشتی کے مطابق 35 فیصد آبادی کے احترام اور حقوق کے لئے عالمی سطح کی پہچان بہت اہم ہے۔

دی گرینڈ ڈاٹر پروجیکٹ کے مصنف شاہین چستی نے اپنی کتاب میں انہوں نے ایک گہری جذباتی اور سچی کہانی لکھی ہے، جس میں انہوں نے اپنے تجربات کو سنجیدگی سے بیان کیا اور خواتین کی آواز بلند کرنے کی بات کی۔

شاہین چشتی نے برطانیہ، بھارت، پاکستان، اسرائیل، جنوبی افریقہ، برازیل اور سنگاپور میں بھی خواتین کے وقار اور حقوق کے بارے میں بات کی ہے۔

مزید پڑھیں:

اجمیر درگاہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

اجمیر درگاہ میں کتاب کی اجراء کے وقت درگاہ کمیٹی کے نمائندے، درگاہ خادمین کی انجمن سید زادگان اور شیخ زادگان کے عہدیداران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.