ETV Bharat / state

جے پور: مسجد بند کرنے پر نمازیوں کا احتجاج - بھارتی ریاست راجستھان

جے پور کے بنی پاک علاقے کے آرمی کینٹین کے قریب واقع مسجد میں نمازیوں کو جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دینے پر نمازیوں نے احتجاج کیا۔

مسجد میں نماز ادا کرنے سے منع کرنے پر نمازیوں نے کی مخالفت

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 7:42 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے بنی پاک علاقے کے آرمی کینٹین کے قریب واقع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دینے پر نمازیوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

دراصل لاک ڈاؤں کے بعد سے ہی یہاں آرمی کے علاقے میں تمام مذہبی مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد سے ابھی تک اس علاقے میں نہ مندر کھولے گئے ہیں اور نہ ہی کوئی مسجد کھولی گئی ہے۔ آج جب جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے نمازی یہاں پر پہنچے تو مسجد میں تالا لگا دیکھ کر نمازی مظاہرہ کرنے لگے۔

مسجد میں نماز ادا کرنے سے منع کرنے پر نمازیوں نے کی مخالفت
مسجد میں نماز ادا کرنے سے منع کرنے پر نمازیوں نے کی مخالفت

اس دوران کسی نے علاقے کے پولیس تھانے میں اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ بعد ازاں آرمی کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں نے نمازیوں کو سمجھا کر واپس کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو تین جمعہ کو بھی نمازیوں نے یہاں پر احتجاج کیا تھا لیکن اس مرتبہ کسی نے ویڈیو اور فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کے بعد لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جا پہنچے۔ بہرحال یہ مسجد کب کھلتی، اس بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور کے مسلم مسافر خانہ کی حالت بدتر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.