ادئے پور کے جیل میں قید خواتین اب خود کفیل بننے کی راہ پر ہیں۔یہ خواتین قیدی اگربتی بنائیں گی اور بعد میں انہیں بازار میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کا منافع ان خواتین قیدیوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا جائے گا، جس سے وہ اپنے اہل خانہ کی معاشی مدد بھی کرسکتی ہیں۔
ادئے پورے ڈسٹرکٹ لیگل سرویز اتھارٹی اور رضاکارانہ تنظیموں کے تعاون سے ان خواتین قیدیوں کو خودکفیل بنانے کی شروعات کردی گئی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد ادئے پور میں ڈسٹرکٹ لیگل سرویز اتھارٹی نے ادئے پور جیل کی خواتین قیدیوں کو خودکفیل بنانے کی مہم شروع کردی ہے۔ادئے پورے میں خواتین جیل کے قیدیوں کو اس سلسلے میں اگربتی بنانے کی تربت دی جارہی ہے۔
ادئے پور ڈسٹرکٹ لیگل سرویز اتھارٹی کے سکریٹری ردھیما شرما نے بتایا کہ کورنا دور کے دوران جہاں عام لوگوں میں روزگار کا بحران پیدا ہوگیا ہے، وہیں اب ادئے پور چیل میں قید خواتین قیدیوں کی طرف سے اگربتی بناکر اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کچھ رضاکارانہ تنظمیں اور ڈسٹرکت لیگل سرویز اتھارٹی کی جانب سے ادئے پور جیل کی خواتین قیدیوں کو اگربتی بنانے اور اس کی پیکجنگ کی تربیت دی جارہی ہے۔اس کے بعد انہیں اسکا اجرت بھی ملے گا اور ساتھ میں اسکا جتنا بھی منافع ہوگا، خواتین کو اس منافع کا حصہ بھی تقسیم کیا جائے گا۔تاکہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اس کا براہ راست فائدہ حاصل ہوسکے۔
اس کے لیے ڈسٹرکٹ لیگل سرویز اتھارٹی کی جانب سے ان تمام خواتین کے بینک اکاؤنت بھی کھول دیے گئے ہیں۔وہیں ادئے پورے جیل میں طویل عرصے سے قید خواتین قیدی ممتا جوشی کے مطابق ڈسٹرکٹ لیگل سرویز اور جیل انتظامیہ کی اس پہل سے انہیں خود کو خودکفیل کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے، تاکہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کی پرورش کرسکیں۔
جیل کی ایک خاتون قیدی منجو نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد صورتحال میں بہت زیادہ تبدیلی آگئی ہے۔ہمارے گھر کے حالات بھی اس سے متاثر ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں اب ہم یہاں محنت کرکے اپنے خاندان کو بھی معاشی مدد کر سکے گیں۔