ETV Bharat / state

مزدور اسپیشل ٹرین میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا - آر پی ایف عملہ

ممبئی کے وسئی سے اتر پردیش کے بھدوہی جارہی کووڈ -19 مزدور اسپیشل ٹرین میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا۔

مزدور اسپیشل ٹرین میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا

author img

By

Published : May 24, 2020, 2:28 PM IST

لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی مزدور اسپیشل ٹرین چلا کر مزدوروں کو ان کے آبائی اضلاع بھیجا جارہا ہے۔ اسی درمیان ممبئی کے وسئی سے ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی جانے والی ایک خاتون نے ٹرین میں ہی ایک بچی کو جنم دیا۔ اس وقت جب یہ ٹرین تقریبا 200 کلومیٹر پہلے کوٹہ جنکشن پہنچی تو اس زچگی کو آر پی ایف اور ریلوے ہسپتال کے طبی عملے نے سنبھالا۔

مزدور اسپیشل ٹرین میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا

معلومات کے مطابق، وسئی سے بھدوہی جا رہی مزدور اسپیشل ٹرین میں اترپردیش کے ضلع جون پور کے رام پور ندی تحصیل کے گاؤں کٹیسر کی رہائشی سمن کنوجیا اپنے شوہر پرمود کنوجیا کے ساتھ سفر کر رہی تھیں جو حاملہ تھیں۔ صبح 8 بجے وہ ٹرین میں ہی ایک بچی کو جنم دیں۔

اس دوران آر پی ایف عملہ ٹرین کی جانچ کر رہا تھا۔ تب گھر والوں نے خاتون کی زچگی کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد آر پی ایف کوٹا پوسٹ کے ایس آئی پی ایف گھنشیام ورما اور لیڈی کانسٹیبل ارچنا گوتم نے اطلاع پر خاتون کو دیکھا، جس کے بعد ریلوے ہسپتال کے عملے کو اطلاع دی گئی۔

اس پر ڈاکٹر دیپتی شکلا، ڈاکٹر کمل سمن، چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سنیتا مشرا اور ڈریسر مہرونسہ کوچ میں پہنچی۔ اس کے ساتھ ہی اس خاتون کے لیے دودھ اور کھانے کے انتظامات بھی کیے گئے۔ دونوں کے صحت مند ہونے کے بعد، صبح ساڑھے گیارہ بجے اسی ٹرین سے بھیجا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.