ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں بھی عقیدت مندوں نے اپنی نیک دعاؤں کے ساتھ نئے سال 2021 کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر خواجہ صاحب کے آستانہ شریف میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور سال نو کی آمد پر کورونا وبا کے خاتمے اور انسانی زندگی میں خوشیوں کی باہر کی دعا مانگی گئی۔
درگاہ شریف کے احاطہ نور میں خادموں کی جانب سے عوام کی خوشحالی اور ملک کی سلامتی ترقی کی فریاد پیش کی گئی۔
اس موقع پر زائرین اور خادم تمام عقیدت مند موجود رہے۔ گزشتہ شب بارہ بجتے ہی خواجہ صاحب کی بارگاہ میں گلدستہ اور تبرکات پیش کیے گئے۔
جسے آخر میں عقیدت مندوں میں تقسیم کیا گیا اور نئے سال کی خوشیاں منائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اجمیر شریف درگاہ: کورونا وبا سے نجات کے لیے دعا کا اہتمام