اجمیر اجمیر کے عباسی سماج کے اداکار مصور حسین نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی اور اپنی آنے والی ویب سیریز کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔
ویب سریز نغمہ کہانی سنو ٹوائنٹ زیرو کے اداکار، اداکارہ، ڈائریکٹر اور ہدایتکار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اجمیر کی درگاہ پر حاضری دی ۔انہوں نے اپنی ویب سریز کی کامیابی کے لئے دعامانگی۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کچھ بہتر کر گزر نے کے لئے دعائیں مانگی۔
درگاہ کے خادم سید زوہیب چشتی نے ان سب کو دربار میں زیارت کرائی اور دستار بندی کرتے ہوئے تبرک پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اداکار منصور حسین عباسی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ویب سریز کی کامیابی کے لئے یہاں پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Hussain Brothers Visits Ajmer Dargha پدم شری احمد حسین، محمد حسین کی اجمیر درگاہ میں حاضری
انہوں نے کہاکہ اپنا کیریئر را پروڈکشن اسٹوڈیوز کے ساتھ شروع کیا اور اسی کے تحت انہوں نے ایک ویب سیریز میں اپنی زبردست اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ اسی طرح وہ اب جلد ہی امیت مائیکل کی ہدایتکاری میں بننے والی کہانی سنو ٹو پوائنٹ زیرو" میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ویب سیریز میں ان کے ساتھ جےپور شہر کی رہنے والی اداکارہ ہرشیتا شرما بھی نظر آئیں گی۔