مدرسہ پیرا ٹیچرز کی تنظیم Madarsa Para Teachers Organization Rajasthan کے عہدیداران نے محکمہ تعلیم کے افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیراٹیچرز نے کہا کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ہماری بات اچھے سے سنی اور کہا کے میرے علاوہ آپ لوگوں کو کوئی بھی مستقل نہیں کر سکتا، جس کے بعد ہم لوگوں کو یہ بھروسہ ہو گیا تھا کہ ہم لوگوں کو اشوک گہلوت مستقل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:راجستھان: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، مدرسوں کے لیے بجٹ مختص
جب وزیراعلی اشوک گہلوت سے بات کرکے ہم لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران Top Officials of The Education Department سے بات کی تو ہم لوگوں کے سامنے آیا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران ہم لوگوں کو مستقل کرنا ہی نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا ہے افسران ان کے ساتھ ہوں یا نہ ہوں لیکن وزیر اعلی اشوک گہلوت ہم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم لوگوں کو اس بات کی پوری امید ہے کی ہم لوگوں کو جلد ہی مستقل کر دیا جائے گا۔