ETV Bharat / state

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

author img

By

Published : Nov 16, 2019, 2:59 PM IST

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہو گئی۔

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

پولنگ پرامن طریقے سے ہورہی ہے۔ ووٹروں میں زبردست جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ پولنگ مراکز میں صبح سے ہی لوگوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

دونوں بڑی پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کے بڑے رہنما بھی پولنگ میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ادے پور میں كانگریس کے اہم رہنما گرجا ویاس نے صبح اپنے علاقے میں ووٹ دیا۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما گلاب چندر کٹاریا نے ادے پور میں اور بی جے پی کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے بیکانیر میں اپنی بیوی کے ساتھ ووٹ کے حق استعمال کیا۔

ضلع اجمیر کے پشکر میں ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے قریب آدھے گھنٹے تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی۔ یہاں مشین میں کانگریس اور بی جے پی کے انتخابی نشان باہم بدلے دکھائی دئیے۔ لہذا یہاں وقت پر ووٹنگ شروع نہیں ہو پائی۔

Intro:Body:

URDU

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.