ریاست راجستھان میں گزشتہ روز دیوالی کا تہوار عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس موقع پر نوجوانوں اور برادران وطن کی جانب سے پٹاخے اور دیے جلائے گئے۔
اس تعلق سے ملک کی سب سے بڑی عدلیہ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن ایک طرح سے مکمل طور پر بالائے طاق رکھا گیا۔
سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کو کس طرح سے ہوا میں اڑا جا رہا ہے اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کی جے پور میں رات دس بجے سے صبح 6 بجے تک آتش بازی پر پابندی لگائی گئی تھی۔
لیکن یہاں پر رات کو دس بجے بعد بھی پٹاخے جلائے گئے اور رات کو دس بجے بعد پٹاخہ جلانے والوں کو کوئی بھی منع کرتا ہوا یہاں نظر نہیں آیا۔
جئے پور کے کلیکٹر جگروپ سنگھ یادو کے مطابق سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق رات کو دس بجے سے صبح 6 بجے تک پٹاخہ جلانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
یادو کے مطابق' یہاں سبھی برادری کے لوگوں سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ ماحولیات دوست پٹاخوں کا ہی استعمال کریں اور اس مذہبی پروگرام کو زیادہ سے زیادہ بہتر طور پر منائیں'۔