ETV Bharat / state

Jaipur Police over Alleged Pro Pakistan Slogan: پاکستان زندہ آباد کے نعرے والا ویڈیو فرضی، جے پور پولیس - Video of Pro Pakistan Slogan is Fake Says Jaipur Police

پولیس نے کہا اسدالدین اویسی کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کا کوئی نعرہ نہیں لگا، جس کسی نے بھی یہ ویڈیو اور پیغام وائرل کیا ہے اس کو ہم تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جو بھی اس ویڈیو کو وائرل کر رہا ہے، اس کے خلاف ہم کارروائی کریں گے۔ Video of Pro Pakistan Slogan is Fake Says Jaipur Police

پاکستان زندہ آباد، کے نعرے والا ویڈیو جھوٹ: جےپور پولیس

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 4:44 PM IST

جے پور: اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی گذشتہ روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر تھے۔ اس دوران وہ تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے جے پور کی ایک مسجد پہنچے تھے۔ مسجد سے باہر نکلنے کے بعد اسد الدین اویسی کے حامیوں نے اسد الدین اویسی کے حق میں نعرے بازی بھی کی تھی۔ Video of Pro Pakistan Slogan Was Fake Says Jaipur Police

مسجد کے باہر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے وائرل کر دیا گیا۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی وائرل کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسد الدین اویسی کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گروپ میں وائرل ہونے لگا، پولیس کے پاس بھی ویڈیو پہنچا۔

پولیس افسران کی جانب سے اس معاملے کو لے کر یہ کہا گیا کہ یہ پورا معاملہ فرضی ہے۔ اسد الدین اویسی کی موجودگی میں کسی طرح کا پاکستان کی حمایت میں کوئی بھی نعرہ نہیں لگایا گیا، جس کسی نے بھی یہ ویڈیو اور پیغام وائرل کیا ہے اس کو ہم تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جو بھی اس ویڈیو کو وائرل کر رہا ہے اس کے خلاف ہم کارروائی کریں گے۔ Jaipur Police over Alleged Pro Pakistan Slogan

یہ بھی پڑھیں: Exclusive Interview with Asaduddin Owaisi: رام نومی پر تشدد کے لیے ریاستی حکومت ذمہ دار، اویسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.