ریاست راجستھان کے ناگور ضلع میں واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ میں 12 سے 18 اگست تک کورونا ویکسین کے کیمپ لگائے جائیں گے۔اس بات کا اعلان درگاہ بڑے پیر صاحب ناگور کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی کی جانب سے کیا گیا ہے۔
صداقت علی جیلانی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ویکسین لگائی جا رہی ہے، اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم وقت پر ویکسین لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ درگاہ بڑے صاحب میں 12 سے 18 اگست تک کورونا وبا کی ویکسین لگائی جائے گی، ویکسین لگوانے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچیں اور اپنے ساتھ ضروری کاغذات بھی لے کر آئیں پہنچے۔اس کے علاوہ ویکسین لگاتے وقت حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں:جے پور: جنتر منتر پر اشتعال انگیز بیان دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ اگر ہم لوگ ویکسین لگوائیں گے تب ہی ہم کورونا سے مقابلہ کرپائیں گے۔وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے حوالے سے گردش کر رہی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر کسی طرح کی کوئی توجہ نہیں دی جائے۔ کورونا ویکسین کورونا وبا کے خاتمہ کی دوا ہے۔ مسلم تنظیموں کے ذمہ اران کو چاہیے کہ مسلم علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کیمپ لگوائیں اور عوام کو ویکسین لینے کے لیے بیدار کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے اہل خانہ نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔