ETV Bharat / state

'اردو اساتذہ کی تقرری اردو اسکولوں میں ہی ہوگی'

راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ نئے تعلیمی سیشن میں اردو اساتذہ کی تقرری ایسے اسکولوں میں ہی کی جائے جہاں اردو کے طلبا ہیں۔

author img

By

Published : Jun 14, 2019, 11:16 PM IST

راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا

گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بتایا کہ سابقہ حکومت کے وقت بہت سے اردو اساتذہ کو ایسے اسکولوں میں تعینات کردیا گیا جہاں اردو طلبا کی تعداد صفر تھی، اس پر ریاستی حکومت نے اردو مضامین کے طلبا و طالبات کے داخلے کے اعداد و شمار حاصل کرکے تبدیلی کی پہل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اردو مضامین کے طلبا و طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے اردو اساتذہ کی غلط تقرری کردی تھی۔

اردو زبان کے استاد اب اردو اسکولوں میں ہی مقرر ہوں گے۔ اس سے طلبا کو اردو اساتذہ کا فائدہ ملے گا۔

ڈوٹاسرا کی ہدایت پر جمعہ سے ہی مربوط شالہ پورٹل پر الگ سے 'اسٹاف كورنر' کی شروعات ہوئی ہے۔

انہوں نے کچھ دن پہلے ہی اس سلسلے میں اعلان کر کے ہدایات دی تھی کہ اساتذہ اور اہلکاروں کے مسائل کو آن لائن حل کیا جائے تا کہ انہیں غیر ضروری طور پر ملازمت سے متعلق اپنے کام کاج کے لیے حکام اور دفاتر کے چکر نا لگانا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ پورٹل کے ذریعے اساتذہ کو یہ بھی پتہ لگ سکے گا کہ ان کی شکایت فی الحال 'اسٹاف کورنر' میں کس سطح پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تبادلے اور سروس ریکارڈ سمیت دیگر اطلاعات بھی اس پورٹل پر ہی ملیں گی، اس کے لیے اساتذہ خود لاگ ان آئی ڈی بھی بنا سکتے ہیں۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.