ETV Bharat / state

اجمیر: مختار عباس نقوی نے وزیراعظم کی جانب سے چادر پوشی کی - حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809 ویں عرس

اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809 ویں عرس کے مبارک موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دربار خواجہ میں چادر پیش کی گئی۔

اجمیر:مختار عباس نقوی نے وزیراعظم کی جانب سے چادر پوشی کی

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 12:34 PM IST

Updated : Feb 16, 2021, 1:19 PM IST

حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 809 ویں عرس کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے بھی ایک چادر پیش کی گئی۔ یہ چادر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی خود لے کر دربار خواجہ اجمیر شریف پہنچے اور انہوں نے خواجہ کے روضہ پر وزیراعظم کی طرف سے چادر پوشی کی۔

نقوی آج صبح ساڑھے نو بجے دہلی سے بذریعہ ہوائی جہاز اجمیر پہنچے اور 10:30 بجے اجمیر کے کشن گڑھ ہوائی اڈے پر اترے ۔ گیارہ بجے انہوں نے خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کی۔

اجمیر: مختار عباس نقوی نے وزیراعظم کی جانب سے چادر پوشی کی

وزیراعظم مودی نے اس موقع پر ایک پیغام بھی بھیجا تھا جس وہاں وزیر موصوف نے پڑھ کر سنایا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں خواجہ اجمیری کے 809 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ہندوستان اور پوری دنیا میں ان کے پیروکاروں کو سلام اور مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر پوشی کی گئی

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس پر درگاہ اجمیر شریف پر چادر بھیجتے ہوئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ مودی کے پیغام میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ آنے والا سالانہ عرس پوری دنیا میں امن اور خوشحالی کا پیغام لائے۔

ساتھ میں وزیراعظم نریندر مودی نے دربار خواجہ میں پورے ملک کے لیے امن و امان کے لیے دعا کرانے کی بھی اپیل کی۔

خیال رہے کہ مختار عباس نقوی کے اس خاص پروگرام کے سلسلے میں ضلعی پولیس نے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے۔ مختار عباس نقوی نے چادر پیش کرنے کے بعد وہاں جاری نئی تعمیرات کا اجراء بھی کیا۔

Last Updated : Feb 16, 2021, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.