ETV Bharat / state

جودھ پور: مرکزی وزیر نے انسانیت کی مثال پیش کی - متھورا داس ماتھور ہسپتال

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ نے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو پولیس کی گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔

جودھ پور: مرکزی وزیر نے انسانیت کی مثال پیش کی

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 10:49 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے پیر کے روز شیر گڑھ اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا۔ اسی دوران صبح سات بجے جب وہ کیرو فانٹا پہنچے تو انہوں نے ہائی وے پر حادثے میں دو زخمیوں کو دیکھا۔

جودھ پور: مرکزی وزیر نے انسانیت کی مثال پیش کی

گجیندر سنگھ شیخاوت نے دونوں زخمیوں کو پولیس گاڑی کے ذریعے ہسپتال بھیجوایا۔ ساتھ ہی ہسپتال انتظامیہ کو فوری علاج کرنے کی ہدایت دی۔

شیخاوت صبح ساڑھے چھ بجے بالیسر کے لیے روانہ ہو رہے تھے تو راستے میں انہوں نے لوگوں کا ہجوم دیکھا۔ واضح رہے کہ ایک پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں دو شخص زخمی پڑے تھے۔ جس کے بعد شیخاوت نے انہیں پولیس کی گاڑی کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا۔

وہاں موجود لوگ ایمبولینس کا انتظار کر رہے تھے، لیکن وزیر نے فوری طور پر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو متھورا داس ماتھور ہسپتال منتقل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.