خبر کے مطابق عرفان اور صابر نامی دونوں زخمی نوجوانوں کا تعلق روپ واس ہے۔ دونوں بھائی اپنے موبائل درست کرانے کے لئے بھرت پور آئے تھے۔ اپنے موبائل کو درست کرنے کے بعد، وہ واپس روپ واس جارہے تھے، کہ تبھی صرافہ بازار کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار دونوں بھائیوں پر اچانک گر پڑی۔ دیوار گرتے ہی بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔
اس کے ساتھ ہی آس پاس کے لوگوں نے فوری طور پر دونوں نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ آر بی ایم اسپتال پہنچایا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج، تحصیلدار، ایس ڈی ایم اور متعدد عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور پوچھ تاچھ کے لیے عمارت کے مالک کی تلاش کی۔ تاہم عمارت کے مالک کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال، معلومات کی جارہی ہے کہ کیا عمارت کی تعمیر کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن سے اجازت لی گئی تھی یا نہیں؟
پولیس کے مطابق صرافہ بازار میں زیر تعمیر دکان ہے۔ دکان کی دوسری منزل پر ایک عارضی ستون تھا۔ جو دونوں راہ گیر نوجوانوں پر گر پڑا۔