ETV Bharat / state

Jharna Kumawat Cross English Channel جھرنا کماوت نے خطرناک سمندری راستہ پار کیا

ادے پور کی جھرنا کُماوت نے خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے اپنی نوعیت کا انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی ریلے ٹیم نے 14 گھنٹہ 40 منٹ میں ڈوور سے فرانس تک کے فاصلے کو کامیابی کے ساتھ پار کیا، جس میں ان کے ساتھ برازیل، کینیا اور دیگر ممالک کی تیراک بھی شامل تھیں۔ Jharna Kumawat cross the English Channel

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 10:49 PM IST

ادے پور کی جھرنا نے سمندر میں لگائی چھلانگ

ادے پور: ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور کی جھرنا کُماوت نے انگلش چینل پار کرکے راجستھان کا نام روشن کیا ہے۔ جھرنا نے خراب موسم کے باوجود خطرناک سمندری راستہ پارکرکے یہ کامیابی اپنے عزم اور حوصلے کے بل پر حاصل کی ہے۔ Udaipur Swimmer Jharna Kumawat

درحقیقت، انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے کانٹیکٹ آفیسر کے عہدے پر فائز جھرنا کماوت نے بتایا کہ 3 اگست کو انہوں نے ریلے ٹیم کے ساتھ انگلش چینل پار کرنے میں کامیاب حاصل کی، انہیں انگلش چینل انتظامیہ کی جانب سے 29 جولائی کی تاریخ ملی تھی، لیکن مسلسل خراب موسم کی وجہ سے تاریخ آگے بڑھا دی گئی، اس کے بعد 3 اگست کی تاریخ متعین ہوئی۔ Jharna Kumawat cross the English Channel

جھرنا کماوت نے بتایا کہ انگلش چینل کے درمیان فرانس کا 33 کے میں کا سمندری راستہ بے حد خطرناک تھا، ان کی ریلے ٹیم نے 14 گھنٹہ 40 منٹ میں ڈوور سے فرانس تک کا فاصلہ کامیابی کے ساتھ پار کیا، جس میں ان کے ساتھ برازیل، کینیا اور دیگر ممالک کے تیراک بھی ساتھ تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سفر طے کرنا اتنا آسان نہیں تھا، سمندر میں اٹھتی لہروں کے درمیان کئی چیلینجز کا سامنا کرنا پڑا۔ Udaipur Swimmer Jharna Kumawat

جھرنا کماوت نے بتایا کہ سمندر میں اُٹھتی لہریں انہیں پیچھے ڈھکیل رہی تھیں، اتنا ہی نہیں سمندر کا کھارا پانی جیسے ہی منہ میں جاتا تو قئے ہونے لگتی تھی۔ مسلسل کوشش کرنے کے بعد تھکان بھی محسوس ہونے لگی تھی لیکن من میں اپنے عزم اور بلند حوصلے کی وجہ سے آگے بڑھتے گئے اور انگلش چینل عبور کرکے یہ مقام حاصل کرلیا، گزشتہ تین برسوں سے جھرنا کُماوت مسلسل محنت کررہی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.