ETV Bharat / state

Two Suspects Arrested in Rajasthan آئی ایس آئی سے رابطے کے الزام میں دو ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 2:38 PM IST

بھیلواڑہ اور پالی سے دو لوگوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Two Suspects Arrested in Rajasthan

Two Suspects Arrested in Rajasthan
Two Suspects Arrested in Rajasthan

بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ اور پالی سے دو لوگوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے بتایاکہ 'بھیلواڑہ کے بیمالی کے رہنے والے نارائن لال گادری اور جے پور کے رہنے والے کلدیپ سنگھ شیخاوت کو ہفتہ کو پالی کے جیترن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کے سوشل میڈیا کے ذریعہ آئی ایس آئی سے رابطے میں ہونے کی اطلاع ملی تھی۔' Two suspects arrested by Rajasthan Police

یہ دونوں سوشل میڈیا کے ذریعے اسٹریٹجک اطلاعات پاکستان بھیجتے تھے۔ ملزم نارائن لال آئی ایس آئی سے رابطے میں رہتے ہوئے پیسوں کے لالچ میں جاری کردہ موبائل سم کارڈ حاصل کرتا تھا اور پاکستانی حکام کی جانب سے ہندوستانی موبائل نمبروں سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو آپریشن کے لیے فراہم کرتا تھا۔ وہ ان نمبروں پر فوج سے متعلق خفیہ اطلاعات بھی بھیج رہا تھا۔

اسی طرح کلدیپ سنگھ، پالی ضلع کے جیترن میں شراب کے ٹھیکے پر سیلز مین کے طور پر کام کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں رہتا تھا اور فوج کے جوانوں سے دوستی کرتا تھا اور انہیں فوج سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرتا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.