ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریبا دو ماہ کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی تھی۔ لیکن اب لاک ڈاؤن 4 کے تحت کچھ گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی ہے اور اس چھوٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی شامل ہے۔
راجستھان روڈ ویز کے ذریعہ گرین اور اورنج کے کچھ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔
تاہم ابھی تک دو ریاستوں کے درمیان بسیں چل نہیں رہی ہیں۔ لیکن ہریانہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے راجستھان محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک تجویز بھیجی گئی ہے، جس کے تحت انہوں نے 2 بسیں چلانے کی اجازت بھی مانگی ہے۔
ٹرانسپورٹ کمشنر روی جین کے مطابق 'ہریانہ حکومت نے حصار سے اجمیر اور گروگرام سے جے پور جانے والی 2 بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔'
کمشنر روی جین نے بتایا کہ 'حال ہی میں ایم ایچ اے کا سرکلر آیا ہے۔ اس کے تحت دو ریاستوں کے مابین آپسی رضامندی کے ساتھ بس چلایا جا سکتا ہے۔'
روی جین نے کہا کہ 'بس چلانے والی دونوں ریاستوں کے مابین بات چیت ہونی چاہئے۔ اس کے بعد ہی دونوں ریاستوں کے درمیان بس چلائی جاسکتی ہے۔'