ریاست راجستھان کے ضلع الور کے چوپانکی تھانہ پولیس نے آج دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بائک برآمد کی ہے۔
بھیواڑی کے پولس سپرنٹنڈنٹ رام مورتی جوشی نے بتایا کہ اس معاملے میں اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 55 سفید جلاٹین کی چھڑوں اور ایک بنڈل فیوز وائر اور دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ ٹپکڑا پولیس تھانے کے گاؤں کھیری کلاں کے رہنے والے نسیم اور سراج الدین کو گرفتار کیا ہے۔
پولس نے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز اشیاء کو ہریانہ و راجستھان میں غیرقانونی طور پر کانکن مافیاؤں کو زیادہ قیمتوں میں سپلائی کرتے تھے اور کانکن مافیاؤں کو ان کی مانگ کے مطابق اور دھماکہ خیز اشیاء مہیا کراتے تھے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔