ETV Bharat / state

مہیندر مینا قتل معاملہ میں مزید دو ملزمان گرفتار - وکاس بھرتیاں اور رام بھولا مینا

مہیندر مینا قتل معاملے میں پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر چودھری نے بتایا کہ پولیس نے وکاس بھرتیاں اور رام بھولا مینا نام کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مہیندر مینا قتل معاملہ میں مزید دو ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 12:02 PM IST

ریاست راجستھان کے سوائی مادھو پور میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دراصل مہیندر مینا قتل معاملے میں پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر چودھری نے بتایا کہ پولیس نے وکاس بھرتیاں اور رام بھولا مینا نام کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

دراصل 29 مئی کی رات کھیڈلی فاٹک کے قریب علاقہ سروال کے رہائشی مہیندر مینا کو باہمی دشمنی کے سبب کچھ لوگوں نے گولی مار دی تھی۔ جس کی وجہ سے مہندر مینا کی موت ہوگئی۔

مہیندر مینا قتل معاملہ میں مزید دو ملزمان گرفتار

اس معاملے میں چار لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے مقتول مہیندر مینا کے بھائی دھرمیندر مینا نے کوتوالی پولیس تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ قتل کے اس معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے ہی دو ملزمان کو گرفتار کر چکی تھی۔ ساتھ ہی پولیس نے اسلحہ فراہم کرنے والے دو دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

وہیں پولیس نے قتل کے اہم ملزم وکاس عرف بھرتیاں اور رامبھولہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ایک اور ملزم مفرور ہے، جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مہندر مینا قتل معاملے میں پولیس نے اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد فوجداری مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.