ETV Bharat / state

ڈونگر پور: ملبہ گرنے سے دو مزدور ہلاک، دو زخمی - ملبہ گرنے سے دو مزدور ہلاک

ہفتے کی رات واڑا گھوڈیا گاؤں میں کنویں کی کھدائی کی جارہی تھی۔ کھدائی کے دوران کنویں کے اوپر جمع ملبے کا ڈھیر اچانک گر گیا۔ جس کی وجہ سے کنویں کے اندر کام کر رہے چار مزدور دب گئے۔

ڈونگر پور: ملبہ گرنے سے دو مزدور ہلاک، دو زخمی

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 10:08 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ڈونگر پور کے آس پور تھانہ علاقہ کے گاؤں واڈا گھوڑیا میں کنویں کی کھدائی کے دوران ملبہ گرنے سے چار مزدور دب گئے۔ اس دوران ایک مزدور نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہیں دو مزدوروں کو کڑی مشقت کے بعد بحفاظت باہر نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق 'ہفتے کی رات واڑا گھوڈیا گاؤں میں کنویں کی کھدائی کی جارہی تھی۔ کھدائی کے دوران کنویں کے اوپر جمع ملبے کا ڈھیر اچانک گر گیا۔ جس کی وجہ سے کنویں کے اندر کام کر رہے چار مزدور دب گئے۔ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ وہیں دو کی موت ہوگئی۔'

انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنویں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران راکیش ولد مان سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں مہیش اور بھیم سنگھ کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وہین پولیس نے لاشوں کو آس پور مورچری میں پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.