ETV Bharat / state

ہنومان گڑھ: نہر میں ڈوبنے سے دو بھائیوں کی موت - مذہبی رسومات کے لیے نہر پر پہنچے

ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ جنکشن کی سادل شاخ میں ڈوبنے سے دو بھائیوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک کنبہ کے افراد مذہبی رسومات کے لیے نہر پر پہنچے تھے اور رسم ادا کرتے ہوئے ان کا پاؤں پھسل گیا اور نہر میں ڈوب گئے۔

ہنومان گڑھ: نہر میں ڈوبنے سے دو بھائیوں کی موت

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 1:23 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں نوجوان مذہبی رسومات ادا کرنے نہر پہنچے تھے۔ نہر میں دیپک نامی نوجوان کا پیر فسل گیا اور اس کو بچانے کے لیے دو افراد نہر میں چھلانگ لگا دیے۔ نہر میں چھلانگ لگانے والے دونوں افراد ڈوب گئے جبکہ پولیس نے دیپک کو بچا لیا۔

ڈوبے ہوئے دونوں افراد کی لاش ابھی تک نہیں مل پائی ہے۔ غوطہ خوروں کو ان کی لاشوں کی تلاش کرنے کے لیے بلایا گیا ہے اور وہ لاشوں کو باہر نکالنے کی مستقل کوشش کر رہے ہیں۔

ہنومان گڑھ: نہر میں ڈوبنے سے دو بھائیوں کی موت

بتایا جارہا ہے کہ ڈوبے ہوئے دونوں افراد جیتو اور وریندر سگے بھائی تھے۔ فی الحال پولیس اور غوطہ خور لاش کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سدول شاخ ایک بہت گہری نہر ہے اور اس کا بہاو بھی بہت تیز ہے۔ اس لیے لاش کو تلاش کرنے میں غوطہ خوروں کو سخت محنت کرنی پڑ رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں کی لاشوں کو جلد باہر نکال لیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.