نیشنل ہیلتھ مشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سمت شرما کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شالنی سکسینہ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیکر سنگریا میں کارروائی کرکےہفتہ کے روز ان ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔
ڈاکٹر شرما نے بتایاکہ اس معاملہ میں سنگریا کے بھگت سنگھ چوک پر واقع پرکھر الٹراساؤنڈ سنٹر کے آپریٹر راکیش چودھری اور اسکے پارٹنر مکیش سوامی کو گرفتار کیاہے ۔ملزمان جنس کی جانچ کے نام پر 54ہزار روپئے لیتے تھے ۔
راکیش نے نقلی حاملہ خاتون کے لیے کی گئی بات چیت میں تسلیم کیاکہ وہ اب تک 250سے زیادہ جنس کی جانچ کرچکا ہے ۔