حضرت خواجہ صاحب کے دربار میں ان سب نے درگاہ خادم اور سید قطب الدین سخی کے ساتھ حاضری دی، جہاں عقیدت کی چادر پھول پیش کرکے ملک سے کورونا وبا کے خاتمے کی دعا مانگی گئی۔
درگاہ زیارت کے بعد اداکارہ شیلی شکلا اور مصنف راجیش بیری نے بتایا کہ ان کی ٹیم جودھ پور آئی ہوئی ہے اور ویب سیریز فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔
ایسے میں اجمیر درگاہ حاضری کی خواہش تھی۔ وقت ملتے ہی خواجہ صاحب کے دربار میں چلے آئے ہیں۔ راجیش بیری نے اب تک 32 ٹی وی سیریل کی اسکرپٹنگ کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ہی ٹی وی سیریل کی چار ہزار کڑیاں لکھ کر لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کروایا ہے۔ ان کی فلم جولی ایل ایل بی 3 اور مختلف ویب سیریز بھی جلد آنے والی ہے۔
اسی طرح فلم اداکار ساحل چڈھا اور دیگر اداکاروں کے ساتھ شیلی شکلا کی نئی فلم کی شوٹنگ بھی راجستھان اور ممبئی میں ہوگی۔ اس کے علاوہ کرائم پیٹرول میں شیلی شکلا مسلسل اپنی اداکاری کرتی آرہی ہیں۔ اجمیر شریف درگاہ پہنچی اس ٹیم میں قومی شاعر راجیندر نگم راج اور اندو نگم راج بھی ساتھ میں موجود تھیں، جنہوں نے بتایا کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں کورونا وبا کے خاتمے کی خصوصی دعا مانگی ہے۔
مزید پڑھیں:Imran Pratapgarhi in Ajmer: عمران پرتاپ گڑھی کی خواجہ کے دربار میں حاضری
کیونکہ انہیں اب اسٹیج پر پروگرام کا موقع نہیں ملتا ہے بلکہ آن لائن ہی پروگرام کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں خواجہ صاحب کا کرم بہت ضروری ہے۔ اجمیر درگاہ میں اس ٹیم کو بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے دستار بندی کرکے دربار کا تبرک پیش کیا۔