ETV Bharat / state

ڈھولپور: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - ٹریکٹر ٹرالی نے کار کو ٹکر مار دی

راجستھان کے ڈھولپور میں ٹریکٹر ٹرالی نے کار کو ٹکر مار دی۔ کار میں سوار دو عقیدت مند ہلاک ہوگئے۔ تو وہیں 3 افراد زخمی ہوئے۔

trolley hit car in dholpur 2 devotees died
ڈھولپور: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 2:18 PM IST

ہفتہ کی رات تھانہ صدر علاقہ کے چاند پور گاؤں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سامنے سے عقیدت مندوں کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے 2 عقیدت مند ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ اہل خانہ کے پہنچنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ڈھولپور: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

اترپردیش کے آگرہ ضلع کے سلطان پور کے رہائشی پانچ دوست کیلا دیوی ماتا کی زیارت کے لئے کار سے جارہے تھے۔ راستے میں این ایچ بی پر دھول پور شہر سے نکلتے ہی دھول پور باڑی سڑک پر گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کے پاس سامنے سے آ رہی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرولی نے کار کو ٹکر دی۔جس کے نتیجے میں کار ڈٖرائیور سنجے ورما ، اودھیش اگروال ، وشنو اگروال سمیت کار میں سوار سوار دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

جس کے بعد زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ ڈسٹرکٹ اسپتال ڈھول پور لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے سنجے ورما اور اودھیش اگروال کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں وشنو اگروال کو شدید چوٹیں آئیں ہیں، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز نے ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

واقعے میں دیگر دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ لواحقین کو صدر پولیس اسٹیشن نے واقعے کی اطلاع دی۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے وشنو اگروال نے بتایا کہ تمام دوست کار کے ذریعہ کیلا ماتا کے درشن کرنے جارہے تھے۔ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے سبب دو دوستوں کی موت ہوگئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔ لواحقین کی آمد کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس نے حادثے کے شکار ہوئے گاڑیوں کو ضبط کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.