ETV Bharat / state

راحت اندوری کا انتقال، ہر طبقہ سوگوار

ملک کے مشہور شاعر راحت اندوری آج اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ گئے۔ جیسے ہی یہ خبر لوگوں تک پہنچی ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

راحت اندوری کے انتقال پر دیگر مذاہب میں غم کا ماحول

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 9:40 PM IST

میں مر جاؤں تو میری الگ پہچان لکھ دینا۔

خون سے میری پیشانی پہ ہندوستان لکھ دینا۔

جیسے شعر کہنے والے بھارت کے معروف شاعر راحت اندوری کا انتقال ہوگیا۔ اس دوران مسلم سمیت دیگر مذاہب کے افراد سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ان کی تصاویر اور ان کے اشعار کو شیئر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو

راحت اندوری کے انتقال کے بعد سے راجستھان کے رہنماؤں کی جانب سے بھی ان کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ راجستھان کے اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر عابد کاغذی کی جانب سے بھی غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.