ETV Bharat / state

Remembering Bappi Lahiri: بپی لہری کو خراج عقیدت - مداحوں میں غم کا ماحول

جے پور کے گلوکار رحمان خان نے بپی لہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےان کے نغموں کو گاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہو ں نے کہا کہ موسیقی کی دنیا میں انہوں نے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا -Tribute to Bappy Lahiri

خراج عقیدت
خراج عقیدت
author img

By

Published : Feb 17, 2022, 9:38 AM IST

معروف گلوکار اور موسیقار بپی لہری کا 69 برس کی عمر میں کل انتقال ہوگیا۔بپی لہری جن کا اصل نام آلوکیش لہری تھا۔ وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام اپریش لہری اور والدہ کا نام بنساری لہری تھا۔ان کے انتقال سے انکے مداح غمگین نظر آرہے ہیں۔

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بپی لہری کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جے پور کے گلوکار رحمان خان نے بپی لہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےان کے نغموں کو گاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کی دنیا میں لہری نے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو سکون دے ۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ بپی لہری کی یہ تمنا تھی کہ راجستھان میں میوزک اکیڈمی کھولی جائے۔ تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔لیکن ان کے مداح ان کی اس خواہش کی تکمیل ضرور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کی ریاست میں میوزک اکیڈمی کھولنے کے لئے جلد سے جلد تعاون کرے۔

واضح رہے کہ ایک مرتبہ بپی لہری دارالحکومت جے پور پہنچے تھے اس دوران انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ راجستھان میں میوزیک اکادمی کھولنے کی خواہش ہے۔

مزید پڑھیں:Bappi Lahiri Dies: معروف گلوکار و موسیقار بپی لہری چل بسے

انہوں نے مزید کہا تھا کہ راجستھان میں ہنر کی کمی نہیں ہے بس مناسب پلیٹ فارم دستیاب نہیں ہونے سے ہنر سامنے نہیں آپاتاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.