مسافروں کو بغیر ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ آج سے دو ٹرینیں، باندرہ اور ہریدوار اسپیشل ٹرین بھی چلائی گئیں۔
اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ رادھےشیام شرما نے بتایا کہ 6 ماہ بعد آج سے ٹرین خدمات دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ جس میں بغیر ریزرویشن کے کسی مسافر کو داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ کووڈ قواعد کی تعمیل بھی سختی سے کی جارہی ہے۔ اسٹیشن مکمل طور پر کورونا کے پیش نظر صاف ستھرا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال دوسرے گیٹ کا داخلہ بند ہے۔ ایف او بی کے راستے بھی بند ہیں۔ آمد و رفت کا راستہ بھی بنایا گیا ہے، جس پر آر پی ایف اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ بکنگ ونڈو کے قریب ایک کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے، جہاں سے مسافروں کی سینیٹائزر کے بعد تھرمل اسکریننگ کی جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں ہر مسافر کے نام پتے وغیرہ کے بارے میں بھی معلومات درج کی جا رہی ہیں۔